وزیر اعلیٰ بلوچستان کا گھوسٹ ملازمین کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کا حکم

Jul 23, 2017

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبے میں گھوسٹ سکولوں، ڈسپنسریوں، ہسپتالوں اورتعلیم، صحت ، مواصلات اوردیگر محکموں میں گھوسٹ ملازمین کیخلاف فوری طورپر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیاہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا گھوسٹ اداروں اورملازمین کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا اورانکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھوسٹ اداروں اور ملازمین کیخلاف تفصیلی رپورٹ مرتب کی جائے۔

مزیدخبریں