غفور حیدر ی کی سمیع الحق سے ملاقات‘ دینی جماعتوں کے اتحاد پر تبادلہ خیال

Jul 23, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام (ف) اور جمعیت علما اسلام (س) کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہفتہ کو جے یو آئی (ف) کے ایک اعلی سطح کے وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ملک کو درپیش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ کون سی جماعتیں نفاذ شریعت کیلئے ہماری رفیق سفر ہوسکتی ہیں۔

مزیدخبریں