تہران (اے پی پی) ایرانی حکومت نے متنازعہ اینٹی ایئر کرافٹ میزائل صیاد تھری کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ اس پیداواری عمل کی تصدیق ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے ملکی ٹیلی وژن پر کی ہے۔ میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے جو فضا میں 27 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکے گا۔