لبنان حزب اللہ دہشت گردوں کو تربیت دیتا ہے‘ انکے خلاف سخت کارروائی کرے: کویت کا احتجاج

کویت سٹی (اے ایف پی/ نمائندہ خصوصی) عسکری تنظیم حزب اللہ کی طرف سے دہشت گردی سیل کے ارکان کی مبینہ تربیت کے الزام پر کویت نے لبنان سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے۔ یہ اقدام 15 ایرانی سفارتکاروں کی بے دخلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ کویتی سفیر نے لبنانی حکام کے حوالے کئے گئے خط میں ایسے اقدامات روکنے پر زور دیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو برقرار رکھنے کے واسطے لبنانی وزارت خارجہ حزب اللہ ملیشیا کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔ یہ پیش رفت کویتی عدلیہ کے اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کویت میں العبدلی دہشت گرد گروپ کی فنڈنگ اور سپورٹ میں ملوث رہی ہے۔ واضح رہے کہ کویت وہ پہلی ریاست تھی جہاں حزب اللہ تنظیم نے لبنان سے باہر اپنی دہشت گرد کارروائیاں سر انجام دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...