خواجہ آصف گھٹیا آدمی ، انہیں اپنی باری آنے کا ڈرہے؛ تمام دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں، نوازشریف اڈیالہ جیل بھجوا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، عمران خان

Jul 23, 2017 | 19:47

ویب ڈیسک

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1984ءمیں 60لاکھ کا لندن میں فلیٹ خریدا جو کہ بعد میں 1لاکھ 17ہزار پاؤنڈ کا تھا، نیو ساﺅتھ ویلز کے لئے کرکٹ کھیلی 20ہزار پاؤنڈ ملے 20سال پیسے کمائے لیکن سارا پیسا ملک میں لے کے آیا چوری کرکے ملک سے باہر نہیں لے گیا ، میرا اور وزیراعظم نواز شریف کا کیس جیسا نہیں ہے ۔کبھی بھی ٹیکس چوری کی نہ ہی منی لانڈرنگ کی کون کہتا ہے میرے پاس منی ٹریل نہیں۔ سپریم کورٹ میں ایک ایک روپے کی تفصیلات موجود ہے۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھجوا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ خواجہ آصف گھٹیا آدمی 4سال سے چھوٹے الزامات لگا رہا ہے اسے بھی کینسر ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا شریف فیملی نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیے ہیں اور جعل سازی کی ہے اب چوری پکڑی گئی تو کہتے ہیں کہ ساری دنیا چور ہے۔ شریف خاندان عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ دنیا کا سب سے بڑا جرم ہے کیونکہ اس میں پیسے اور ٹیکس کی چوری ہوتی ہے جس سے ملک قرضوں میں ڈوب جاتا ہے۔ نواز شریف اپنے کیس کا مقابلہ میرے کیس کے ساتھ کررہے ہیں۔ میں نے تو ملک سے باہر پیسہ کما کر بنی گالہ میں گھر خریدا اور کوئی ملک کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر نہیں لے گیا۔ انہوںنے کہا کہ عوام مجھ پر اعتماد کر کے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کو زکوٰة اور خیرات سمیت عطیات دیتی ہیں اور لوگ مجھے ایماندار سمجھ کر اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا لندن فلیٹ 1984ءمیں 60لاکھ کا خریدا تھا اور اس کی مورگیج بھی دیدی جو کہ بعد میں 1لاکھ 17ہزار پاؤنڈ کا بنا ۔لندن فلیٹ کا پیسہ جمائما کے اکاؤنٹ کے ذریعے آیا جو کہ ساری ٹرانزیکشن عدالت میں پیش کردی ہے لیکن پھر بھی چیف جسٹس نے کہا کہ لندن کا فلیٹ کس طرح خریدا گیا تو اس کی بھی دستاویزات پیش کردی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 20سال پیسہ ملک سے باہر کمایا ہے۔ نیو ساﺅتھ ویلز کیلئے کرکٹ کھیلی 20ہزار پاؤنڈ وہاں سے ملے۔ آسٹن رابرٹ نے مجھے اور ظہیر خان سمیت 50کرکٹرز کو سائن کرکے معاہدہ کیا تھا تو وہاں سے بھی آمدن ہوئی عمران خان نے کہا میں عوام کے سامنے حقائق اس لئے لارہا ہوں کیونکہ میں ایک عوامی نمائندہ ہوں لیکن آج ایک اخبار نے میری دستاویزات کو قطری خط کے مترادف قرار دیا ہے ایسی رپورٹ کے ذریعے عوام کو دھو کا دیا جارہا ہے انہوں نے کہا انہوںنے تو فلیٹ خریدنے بیچنے اور پیسے منتقلی کی تمام دستاویزات عوام اور عدالت کے سامنے پیش کر دی ہیں لیکن نواز شریف نے تو ایک روپے کا بھی سچ نہیں بتایا بلکہ اُلٹا عدالت میں جھوٹ بولا۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے دعویٰ کیا کہ ان کے سارے پیسے ان کے بچوں کے نام نہیں بلکہ ان کے اپنے نام پر ہیں لیکن شریف خاندان کی تو اربوں روپے کے پراپرٹی ان کے بچوں کے نام پر ہے حسن شریف لندن میں 600کروڑ کے فلیٹ میں رہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف گھٹیا آدمی چار سال سے الزام تراشی کررہاہے۔ شوکت خانم پر الزام لگانے سے پہلے اسے سوچنا چاہیے کہ اسے بھی کینسر ہوسکتا ہے۔ سینٹ کی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ 480ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ میں ایک ارب 80ہزار کی خورد برد ہے ۔ خواجہ آصف کو چیلنج کرتا ہوں کہ شوکت خانم کے ا کاؤنٹ میں ایک روپے کی خورد برد ثابت کرکے دکھائے۔ البتہ 3ملین ڈالر کا شوکت خانم کا مسئلہ بھی ایک ماہ کے اندر حل ہوگیا تھا اور وہ 3ملین ڈالر بھی شوکت خانم کے اکاؤنٹ میں واپس آگیا تھا۔ خواجہ آصف جیسے لوگوں کو ہڈیاں ملتی ہے جس کی بنیاد پر وہ دوسرے لوگوں پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ خواجہ آصف کو ڈر ان کی باری بھی آنے والی ہے۔ عمران خان نے کہا جو لوگ نوا ز شریف کی حمایت کرتے ہیں وہ بھی مجرم ہیں۔ اس وقت ساری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی منتظر ہیں کیونکہ مریم نواز نیلسن اور نیسکول سمیت 4محلات کی مالکن نکلی ہے جن کی قیمت 600کروڑ ہے نواز شریف دبئی کمپنی کے چیئرمین نکلے ہیں جو کہ 10ہزار درہم مہینے کی تنخواہ لیتے تھے اور اقامہ پر ویزا لیا ہوا تھا جب کہ یہاں پر وزیر اعظم بھی تھا۔ گلف سٹیل ملز جس نے انڈے دیے اس کی بھی دبئی کے جسٹس ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ گلف سٹیل مسلسل خسارے میں جارہی تھی اس کے علاوہ اب پوری قوم اس اندھیری رات سے نجات پانے کی منتظر ہے کیونکہ حکمران جماعت 30سال سے چوری کرکے ملک سے پیسے باہر لے جا رہی تھی جس سے ملک اربوں روپے کا مقروض ہوا ۔نواز شریف جس دن اڈیالہ جیل جائیں گے۔ اس دن نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا ہمیں قطری خط کا طعنہ دیا جا رہا ہے۔ قطری خط شریف خاندان نے پیش کیا۔

مزیدخبریں