لاہور (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز 275رنز 5کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 490رنز کا ہدف دیدیا۔ پروٹیز نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنالئے جبکہ پانچ وکٹیں باقی ہیں ۔ میچ جیتنے کیلئے مزید 351رنز درکار ہیں ۔ سری لنکا نے تیسرے دن275رنز پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 490رنز کا ہدف دیا ۔ مہمان ٹیم کے بلے باز دوسری اننگز میں ناکام رہے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے ۔ ڈین ایلگر سینتیس‘مارکرم چودہ ‘ہاشم آملہ چھ ‘کپتان فف ڈوپلیسی سات ‘مہاراج صفر پر چلتے بنے ۔ ڈی بریون پینتالیس اور بیوما چودہ رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ رنگنا ہیراتھ اور ڈننجیا نے دو دو کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا ۔ پریرا کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔ جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کیلئے مزید 351رنز درکار جبکہ پانچ وکٹیں باقی ہیں ۔جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 124اور سری لنکن 338رنز پر آﺅٹ ہوئی تھی ۔
کولمبو ٹیسٹ : جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے مزید 351رنز درکار‘5وکٹیں باقی
Jul 23, 2018