اسلام آباد (آئی این پی) عام انتخابات 2018 کی انتخابی مہم کے دوران گزشتہ 13دنوں میں 3خودکش حملے ہوئے جن میں 3 جماعتوں کے 3 صوبائی امیدوار شہید ہو گئے۔ رواں ماہ کی 10تاریخ کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملے میں اے این پی کے پی کے 78کے امیدوار ہارون بلور شہید کئے گئے۔ اس دھماکے کے 3دن بعد 13جولائی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 35 کی کارنر میٹنگ میں خود کش حملہ ہوا جس میں بی اے پی کے امیدوار سراج رئیسانی شہید ہو گئے۔ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں صوبائی اسمبلی کے پی کے 99پر تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور خود کش حملے میں شہید ہو گئے۔
3 حملے