عوام درست فیصلہ کرینگے، ملک اناڑی، کھلاڑی کو نہیں دیا جاسکتا: حمزہ شہباز

Jul 23, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام تاریخی اور درست فیصلہ کرتے ہوئے ا±س قیادت کو دوبارہ اپنے مینڈیٹ سے نوازیں گے جس نے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اسے ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کیا، کسی بھی قیمت پر ملک ا±س اناڑی اور کھلاڑی کے ہاتھوں میں نہیں دیا جا سکتا جو ایک صوبے کو بھی کنٹرول کرنے میں ناکام رہا اور جہاں ا±س نے کرپشن اور نااہلی کے ریکارڈ قائم کیے۔ اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں آج کا پاکستان کہیں ترقی یافتہ اور محفوظ ہے جہاں لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہو چکا ہے، توانائی کے نئے منصوبے آب و تاب کے ساتھ پیداوار دے رہے ہیں، اقتصادی راہداری کی شکل میں خوشحالی کا نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے اور ملک میں دہشتگردی کے عفریت پر نمایاں حد تک قابو پایا جا چکا ہے، انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو حقائق پر نگاہ ڈالنی چاہیے، پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے 25جولائی کو اس امر کی گواہی دیں گے کہ ا±ن کے حقیقی قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہیں جنہوں نے وفاق اور پنجاب میں محنت اور دیانت کو شعار بناتے ہوئے دن رات عوا م کی خدمت کی ہے، حمزہ شہباز نے کہا کہ بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والے اور عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے کسی طور کامیاب نہیں ہوں گے، عمران نیازی کی طرح آصف زرداری بھی مسترد ہو چکے ہیں، عوام کے دلوں کی دھڑکن میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اس جرم کی سزا بھگت رہے ہیں کہ انہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کے بعد مزید مضبوط بنانے کیلئے بڑے بڑے منصوبے کیوں شروع کئے۔ 25جولائی کو ہر طرف شیر دھاڑے گا اب وفاق اور پنجاب ہی نہیں کے پی کے بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی۔
حمزہ شہباز

مزیدخبریں