اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) پاکستان اور افغانستان ایکشن پلان ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق ورکنگ گروپس میں رابطہ بہتر بنانے اور ایکشن پلان پر اتفاق ہوا ہے۔ ایکشن پلان کے تحت پاکستان، افغانستان کے 5 ورکنگ گروپس تشکیل دے دیئے ڈپٹی وزیر خارجہ نے افغان وفد کی قیادت کی۔ سیکرٹری خارجہ نے 28 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ پاکستانی وفد میں انٹیلی جنس، فوجی حکام بھی شامل تھے۔ دونوں ملکوں میں ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس کابل میں ہوا۔ اے پی پی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا سیکرٹری خارجہ نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات سے دو روز قبل ہماری افغان دارالحکومت آمد افغانستان، پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی (اے پی اے پی پی ایس) کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔
ورکنگ گروپ