انتخابی دنگل پرسوں، مہم آج رات 12 بجے ختم، بیلٹ پیپر کل عملہ کو ملیں گے

Jul 23, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) انتخابات2018 پرسوں 25 جولائی کو ہونگے۔ انتخابی عمل کیلئے بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز سمیت دیگر سامان (کل) 24جولائی کو پولنگ عملے کے حوالے کر دیا جائیگا، پاک فوج کی نگرانی میں یہ سامان پولنگ سٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کے انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے، ریٹرننگ آفیسرز اس مرحلے کو بخیروخوبی سرانجام دینے میں مصروف ہیں، سبز رنگ کے تھیلوں میں قومی اسمبلی جبکہ سفید رنگ کے تھیلوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا پولنگ سامان ڈال دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسرز بیلٹ پیپرز، بیلٹ باکسز، مختلف مہریں اور پولنگ کا دوسراسامان کل پولنگ عملے کے حوالے کردیں گے جبکہ انتخابی دنگل پرسوں سجے گا۔ الیکشن کمشن حکام تمام انتظامات سے مطمئن نظر آ رہے ہیں۔ الیکشن 2018 کیلئے ملک بھر میں آج (23 جولائی بروز پیر) کو آخری روز تمام سیاسی جماعتوں کا رات 12 بجے تک مہم کا سلسلہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔ آئی اےن پی کے مطابق پنجاب میں امن وامان کےلئے انتخابات کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی گئی، محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں 5 ہزار 710 رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے، پنجاب میں رینجرز اہلکار 22 سے 26 جولائی تک تعینات رہیں گے اور لاہور سمےت پنجاب کے تمام بڑے شہروں مےں سکیورٹی مزےد سخت کردی گئی ہے۔ دریں اثنا صوبائی دارالحکومت میں امن وامان کے خطرات کے پےش نظر الیکشن کی فضائی نگرانی بھی کرنے کا فےصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور نے ان تمام معاملات کے حوالے سے آئی جی پنجاب کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کردےا ہے۔

بیلٹ پیپرز

مزیدخبریں