سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سرکاری کوارٹرز خالی کروانے کیخلاف احتجاج

Jul 23, 2018

کراچی (آئی این پی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی کراچی آمد کے موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سرکاری کوارٹرز میں رہنے والے افراد نے گھر خالی کرانے کے نوٹس ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اتوار کو بھی اہم مقدمات کی سماعت کی ۔سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر مارٹن کوارٹرز اور ایف سی ایریا کے رہائشیوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ وہ سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کے نوٹس دیئے جانے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں