محکمہ موسمیات نے لاہور میں شروع ہونیوالی بارش 26جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی

Jul 23, 2018

لاہور (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے لاہور میں شروع ہونیوالی بارش 26جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ’ ایم ڈی واسا نے افسران اور عملے کو الرٹ جاری کر دیا، بارش سے25 جولائی کو پولنگ کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ 22 سے 26 جولائی تک تیز بارش ہوگی۔ مشینری اور سٹاف چوکنگ پوائنٹس پر موجود رہے گا۔ فیلڈ سٹاف ہائی الرٹ رہے گا پولنگ ڈے پر پولنگ سٹیشنز کے اطراف میں بھی نکاسی آب کا انتظام کیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات نے تمام ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو خط بھی لکھا ہے کہ الیکشن والے دن بارش سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ پنجاب میں 190 پولنگ سٹیشن ٹینٹ کے اندر بنائے جائیں گے۔ جہاں پر نہ عمارت ہوگی اور نہ ہی پانی یا بجلی کی سہولت ہوگی۔ محکمہ بلدیات نے ان پولنگ اسٹیشن پر خاص طور پر انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں