مسلم لیگ ن‘ پی ٹی آئی کے ملک بھر میں آزاد امیدواروں سے رابطے

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ ن‘ تحر یک انصاف نے پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے والوں سے رابطوں کو آغاز کر دیا‘ کامیاب ہونیوالو ں کو25جولائی کے بعد اپنی جماعتوں میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے مر کزا ور صوبوں میں اپنی حکومتیں یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بیروکار لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب اور دیگر صوبوں میں آزادامیدوار کے طور پر حصہ لینے والے مضبوط امیدواروں کیساتھ ابھی سے ہی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے اور انکے ساتھ مستقبل کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھایا جارہا ہے تاکہ انکی کامیابی کے بعد ان کو اپنی جماعتوں میں شامل کر کے اپنی پارٹی پوزیشن کو مضبوط کیا جائے اور ان آزاد اراکین کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے دونوں جماعتوں نے اپنے اہم قائدین کو ذمہ دار بھی سونپ دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن