مریم کا نام ڈیل کے تحت نیوزلیکس سے نہیں نکالا گیا: نثار

Jul 23, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چودھری نثار نے کہا ہے کہ ثہ غلط ہے کہ مریم نواز کا نام ڈیل کے تحت نیوزلیکس سے نکالا گیا۔ مریم نواز کا نام نیوز لیکس سے نکالنے کے لئے کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ نیوز لیکس پر میٹنگ میں اسحاق ڈار، نواز شلریف، جنرل رضوان، جنرل راحیل شریف اور میں موجود تھے۔ جنرل رضوان کے پہلے چند الفاظ تھے کہ پراپیگنڈا تو بہت ہوتا ہے مگر مریم نواز کا نیوز لیکس سے کوئی تعلق نہیں، کسی پارٹی کا لیڈر بننے کے لئے کافی نہیں ہوتا کہ آپ کسی لیڈر کی بیٹی یا بیٹا ہوں۔ میرا مؤقف اب شاید اس سے بھی زیادہ مضبوط ہے، اقدار اجازت نہیں دیتیں کہ میں اس پر زیادہ بات کروں۔ نوازشریف کے حالات اچھے ہوں گے تو اپنا مؤقف بہتر انداز میں لا سکوں گا۔

مزیدخبریں