اوکاڑہ: فلیکس لگانے پر لیگی کارکنوں سے جھگڑا، پی ٹی آئی کا حمایتی قتل، بیٹا زخمی

Jul 23, 2018

اوکاڑہ کینٹ (نامہ نگار) اوکاڑہ مظفر کالونی میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں پینا فلیکسز لگانے پر جھگڑا ہوگیا جس پر ملک وقاص عرف کاشی ضلعی چیئرمین ایمایس ایف نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار سے تحریک انصاف کا کارکن ملک اقبال سابق کونسلر کو قتل اور اس کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان فائرنگ بھی کرتے رہے جس کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ مقتول کو نماز جنازہ کے بعد مدینہ ٹائون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں