گوجرانوالہ: نابینا ملزم کی ساتھی طالبہ سے زیادتی، لڑکی حاملہ ہو گئی

گوجرانوالہ+ فیروزوالہ+ پیرمحل+ عارفوالا (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دو خواتین اور 2کمسن لڑکوں کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں فضل ٹائون میں محنت کش کی نابینا بیٹی کو نابینا ملزم حمزہ نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے باعث لڑکی حاملہ ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ لڑکی دونوں نابینا ہیں اور سپیشل بچوں کے سکول میں پڑھتے ہیں۔ کوٹ عبدالمالک میں عادل، نوید اور نور احمد دو عورتوں کی مدد سے تنویر کوثر بی بی کو اغوا کرنے کے بعد سندھ لے گئے۔ جہاں ملزم عادل خاتون سے زیادتی کرتا رہا اور تشدد سے بازو اور ہاتھ کی انگلیاں توڑ ڈالی۔ ملزم نے جلتے سگریٹ بھی خاتون کے جسم پر لگائے۔ خاتون موقع پاکر فرار ہو کر کوٹ عبدالمالک پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پیرمحل محنت کش محمد لشکر کے 13سالہ بیٹے غلام رسول کو اوباش عامر عرف نیلا نے درانتی سے ذبح کر دینے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ عارف والا کے 8سالہ بچے مشتاق کے ساتھ امجد نے زیادتی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...