بینظیر کی شہادت کے بعد زرداری کو پکی پکائی روٹی مل گئی: پیر پگاڑا

خیبر پور (نوائے وقت رپورٹ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما پیر پکاڑا نے جلسہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ 25 تاریخ کو سندھ واپس لے لیں گے۔ اس بار بدمعاشی نہیں چلے گی جب جی ڈی اے بنائی تو بہت دشواری پیش آئی جب پودے کو درخت بنایا تو جی ڈی اے کو میدان میں اتارا اس بار نتیجہ مختلف ہو گا۔ زرداری نے پولیس کے ذریعے لوگوں کی زمینیں خریدیں، بی بی کی شہادت کے بعد زرداری کو پکی پکائی روٹی مل گئی جسے بیدردی سے کھایا گیا۔ مجھے پی پی نے لالچ دیا لیکن کہیں نہیں گیا۔ اپنی زبان پر قائم رہا۔ پی پی کا ساتھ نہیں دیا۔ محترمہ کی شہادت کا فائدہ آصف زرداری کو ہوا۔ ضیاء الحق دور میں آصف زرداری کونسلر کی سیٹ ہار گئے تھے۔ آصف زرداری بھٹو کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ بھٹو خاندان کے ایک بھی فرد کے پاس پی پی کا ٹکٹ نہیں۔ پی پی کی ٹکٹ حاکم علی زرداری کے خاندان کو ملی۔ یہ کہتے ہیں ہم نے امن قائم کیا۔ امن فوج اور رینجرز نے قائم کیا، سکیورٹی فورسز نے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ پی پی نے 1988ء میں کالاباغ ڈیم کیلئے فنڈز رکھے تھے۔ اس طرح کالاباغ ڈیم کو زندہ کیا۔ بلاول کہتے ہیں دھاندلی ہو رہی ہے ہم کیسے دھاندلی کر سکتے ہیں۔ سندھ میں وہی افسر ہیں جو پچھلے دس برسوں سے تعینات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...