اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے بغاوت نہیں کی بلکہ وہ بھگوڑے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بغاوت بہادر لوگ کرتے ہیں، چوہدری نثار بھگوڑے ہیں جو دم دبا کر بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن پر نہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ نواز شریف کی بیٹی اور داماد کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا۔
چوہدری نثار نے بغاوت نہیں کی، بھگوڑے ہیں ،پرویز رشید
Jul 23, 2018