ملی مسلم لیگ پارٹی نہیں تحریک کا نام ہے: ابو معاذ

Jul 23, 2018

ملتان( نامہ نگار خصوصی) ملی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے کنوینر ابو معاذ عمران نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ کسی پارٹی نہیں بلکہ تحریک کا نام ہے۔ملی مسلم لیگ نے صادق و امین قیادت فراہم کی ہے ۔ہماری سیاست کی بنیاد خدمت انسانیت ہے۔مسائل کی دلدل میں پھنسے عوام کی نجات کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے یو سی64سمیجہ آباد میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسے سے ملی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالغفار،ملی مسلم لیگ کے کنوینئر اور امیدوار پی پی215چوہدری محمد عمران میو نے بھی خطاب کیا۔ابو معاذ عمران کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو عوام کرپٹ زدہ ٹولے کو مسترد کرنے کے لیے انتخابی نشان کرسی کو ووٹ دیں۔

مزیدخبریں