لاہور (پ ر) دینی‘ سیاسی وسماجی تنظیم ’’شہریان پاکستان‘‘ کے کارکنوں نے علامہ اقبال روڈ میں دہشت گردی کے خلاف الیکشن آگاہی مہم کے ضمن میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شہریان پاکستان محمدشفیق رضا قادری ودیگر رہنما ڈاکٹر شاہدنصیر‘ حافظ عمر ممتاز اعوان‘ خالد انصاری‘ ملک راحت علی نے کہا کہ حالیہ الیکشن میں عوام میں جوش وخروش سابقہ الیکشنوں کی طرح نظر نہیں آتا بلکہ اس الیکشن میں گہما گہمی اور سہما سہمی زیادہ نظر آتی ہے۔ غیور عوام اس جمود کو توڑ کر الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔