حکومت عیدالضحیٰ پر جنگ بندی کر سکتی ہے:ترجمان افغان صدر

Jul 23, 2018

کابل (اے پی پی)افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان ہارون چاکان سوری نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ افغان حکومت آئندہ مہینے عید قربان کے موقع پرفائربندی کا اعلان کر سکتی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ عید کے قریب ہی جنگ بندی کے اعلان کا امکان ہے۔ رواں برس رمضان کے اختتام پر عیدالفطر کے وقت غنی حکومت نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف عسکری کارروائیوں کو کچھ ایام کے لیے روک دیا تھا۔ اس کے جواب میں طالبان کی جانب سے تین روز جنگ بندی کی گئی تھی اور غیر مسلح طالبان مختلف شہروں میں بھی داخل ہوئے تھے۔

مزیدخبریں