نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ڈیرہ اسماعیل خان خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئےکمیٹی تشکیل

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ دوست محمدخان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پور جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کی زیرقیادت ٹیم کے ارکان میں ایس پی، ایس ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اورآئی ایس آئی اورآئی بی کے نمائندے شامل ہیں۔نگران وزیراعلیٰ نے کمیٹی کوخودکش حملے کے تمام پہلوئوں پرمبنی تحقیقاتی رپورٹ مختصرممکنہ وقت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

ای پیپر دی نیشن