اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کو ڈی ہائیڈریشن کے باعث متعدد طبی مسائل کا سامنا

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں معمول کے مطابق طبی معائنہ کیا گیا، جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف کو گرمی کے باعث جسم میں پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کی شکایت اور کئی طبی مسائل کا سامنا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے دفتر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پمز اسپتال انتظامیہ کو خط لکھا ہے جس میں میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ بورڈ کے طبی معائنے کی رپورٹ فوری بھجوائی جائے تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلے کے لیے آج مزید مشاورت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...