پاک بحریہ کاجہازAslat بحری سفارتکاری کے ذریعے بحیرہ روم کے ملکوں اور یورپی ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے برطانیہ میں پورٹس مائوتھ کے بحری اڈے پر پہنچ گیاہے۔جہاز کے بندرگاہ پرپہنچنے پرپورٹس مائوتھ بحری اڈے کے کمانڈر، پاکستان کے ہائی کمشنر اوردفاع اورنیوی کے مشیرنے گرمجوشی سے استقبال کیا۔پاک بحریہ کاجہازAslat بحیرہ روم کے ممالک اوریورپی ملکوں کی بندرگاہ پرلنگراندازہونیوالا تیسراغیرملکی جہازہے۔اس سے بحیرہ روم اورپاک بحریہ کی برطانیہ کے سمندر میں دوطرفہ مشقوں کوخصوصی اہمیت حاصل ہوگی جو کہ بحری جہازکے دورہ کاحصہ ہے۔