لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہور کی فیملی عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کوسابق شوہر سے بیٹے کی ملاقات کرانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمدکی رپورٹ طلب کرلی۔فیملی عدالت کے جج اختر علی نے طلبی کے نوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے،عدالت نے فضہ بتول کو سابق شوہر سے بیٹے کی ملاقات کا حکم دے رکھاہے خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ان کی بیٹے سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی،عدالت نے فضہ بتول سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 3اگست تک ملتوی کردی۔