لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول ؐو تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے شاہ سلمان کی طرف سے سعودی عرب میں امریکی فوج تعینات کرنے کی منظوری دینے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں امریکی فوجی کوتعینات کرنا کسی سانحے کا پیش خیمہ ہوسکتاہے۔ارض مقدس پر امریکی افواج کو کنٹرول دیناخطرے سے خالی نہیں۔حضرت محمدِ ؐنے اپنی آخری وصیت میں یہود و نصاری کوجزیرہ عرب سے نکالنے کا حکم ارشاد فرمایا تھا۔قرآنی نقطہ نظر کے مطابق یہودونصاری کو دوست بنانا جائز نہیں اور انہیں اپنایا حرمین شریفین کا اور ارض قرآن کا محافظ بنا نا کس قدرناجائز ہوگا۔امریکہ اپنے اور یہود کے مفادات کا محافظ ہے ہرگز امت مسلمہ کے مفادات کا محافظ نہیں ہے۔سعودی عرب میں امریکی اثرات بڑھنے سے پورے عالم اسلام پراس کا گہرا اثر پڑے گا۔دریں اثناء انہوں نے گذشتہ دن ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی۔
ارض مقدس پرامریکی افواج کوکنٹرول دیناخطرے سے خالی نہیں:اشرف جلالی
Jul 23, 2019