آئین پاکستان مسلمانوں اورغیر مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے: طاہر محمود اشرفی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پاکستان علما کونسل و متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا مکمل محافظ ہے ، پاکستانی قوم آئین پاکستان کی محافظ ہے ، وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پرپاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپوگنڈہ پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے ، پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کو مکمل حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے، اس امر کا اظہار انہوں نے مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین کے اجلاس کے بعد پنجاب قرآن بورڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ طاہر اشرفی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے والوں میں آرچ بشپ سبسٹین شا، پادری احسن،سردار سکندر سنگھ، بھگت لال ،پیر ضیاء الحق نقشبندی ، مولانا عبد الرحمن لدھیانوی ، مولانا پیر اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمن سعید، علامہ زبیر عابد ، مولانا اسلم قادری ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا عبد القیوم فاروقی ، مولانا شمس الحق ، مولانا عبد الرئوف فاروقی، مولانا ابراہیم حنفی ، مولانا زبیر زاہد ، مولانا مبشر رحیمی ، مولانا عبد الحکیم اطہر ، مولانا اسلام الدین اور دیگر نے کہی ، انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور مذاہب کی قیادت انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں ، پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح حادثاتی طور پر ہونے والے واقعات کو بنیاد بنا کر مذہبی آزادی نہ ہونے کا پروپیگنڈاپاکستان اور اسلام دشمن عناصر کی سازش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن