اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ایف بی آر نے تمام بنکوں کے کے سربراہوں کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت ایف بی آر کو بے نامی اکائونٹس کی تفصیلات 15 روز میں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اکائونٹ ہولڈرز سے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا تاکہ لوگوں کا ایف بی آر اعتماد قائم رہے۔ بے نامی اکاؤنٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ ایف بی آر بے نامی ایکٹ 2017ء کے تحت بے نامی اکائونٹس کی نشاندہی کے ذمہ دار ہیں۔ اس سلسلے میں ایف بی آر اور بینک مل کر کام کریں تو بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کیلئے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ چیئرمین یف بی آر نے کہا کہ تمام بینکوں سے بے نامی اکائونٹس سے معلومات جو بینکوں کو حاصل ہیں پندرہ یوم میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کر دی گئی ہے۔