سلیکٹڈ وزیراعظم امریکہ میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے، بلاول بھٹو

کراچی (وقائع نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم امریکہ میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی تقریر پراپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا ؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے۔ عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...