مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکہ سے کوئی درخواست نہیں کی : بھارت

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے بیان پر انڈین وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں دی گئی کہ امریکہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرے اور اس معاملے پر انڈیا کی مستقل پوزیشن یہی رہی ہے کہ پاکستان سے مذاکرات اسی وقت ممکن ہوں گے جب وہ سرحد پار ہونے والی دہشت گردی ختم کرے۔ دو حصوں پر مشتمل اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین تعلقات دوطرفہ نوعیت کے ہیں اور ان کو حل کرنے کیلئے شملہ معاہدہ اور لاہور اعلامیہ موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...