نئی دہلی‘ سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا پر صف ماتم بچھ گئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارت کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔ امریکہ نے بھارت پر کے یعنی کشمیر بم گرا دیا ہے۔ دوسری طرف حریت رہنما سید علی گیلانی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اٹھانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ امریکہ کو کشمیر کی آزادی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔