کراچی (نیوز رپورٹر ) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہاکہ دین مصطفوی کی دعوت و تبلیغ،نیکی کی طرف رغبت دلانا اور برائی سے روکنا مسلما نو ں کا شعا ر ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیمات اسلام کی حقیقی روح سے دور ہو کر آج مسلما ن مسائل و مشکلات میں مبتلا ہو گیا ہے۔ ۔انہوں نے دارالعلوم مصلح الدین میں تربیتی نشست سے اپنے خطاب میں کہا کہ اسوۂ رسالت ہر شعبہ میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ آج دنیامیں جو بھی معاشرتی خاندانی زندگی کے محاسن موجود ہیں وہ دین اسلام کی روشن تعلیمات کامظہر ہیں۔ اسلام دنیا کا و احد مذہب ہے جس نے معاشرے کے ہر فرد کے حقوق و فرائض متعینکرکے عدل و مساوات کا عملی درس دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آخر ت کی کا میا بی دنیا وی زند گی کا مقصدہے، نیکی بھلا ئی ،اعما ل صا لح آخر ت کا ذخیر ہ ہے جنت اور جہنم کا فیصلہ انسا ن کے اچھے اور بر ے اعما ل کو سا منے رکھ کر ہو گا ، نے کہا کہ اسلام دنیا کا و احد مذہب ہے جس نے معاشرے کے ہر فرد کے حقوق و فرائض متعین کرکے عدل و مساوات کا عملی درس دیا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے معاشرہ میںنیکی ،بھلا ئی کے کامو ں کو پر وان چڑھا نے کیلئے انفرادی و اجتماعی کوششیں کی جائیں۔