گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) درندہ صفت نوجوان نے تیسری کلاس کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ روپو سالار کی تیسری کلاس کی آٹھ سالہ سعدیہ کام کاج کیلئے حویلی گئی جہاں کھیلتے ہوئے حویلی سے باہر نکل گئی تو اس دوران درندہ صفت آفتاب نامی نوجوان بچی کو ورغلا کر ویران جگہ پر لے گیا جہاں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جرم چھپانے کیلئے بیدردی سے گلے میں پھندا ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی کینٹ پو لیس نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا اور پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری طرف ظفروال میں مدرسے کے طالب علم (ش) سے قاری قدرت اﷲ نے زیادتی کر ڈالی۔
گوجرانوالہ: تیسری جماعت کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل‘ نوجوان گرفتار
Jul 23, 2019