لاہور(کلچرل رپورٹر)عید الفطر پر سینمائوں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ’’ رانگ نمبر2‘‘ کا سرکٹ کے تمام سنیمائوں میں تاحال بہترین بزنس جاری ہے اور لالی وڈ کی جانب سے پیش کردہ نئی فلمیں بھی ’’ رانگ نمبرٹو‘‘ کے بزنس کو زیادہ متاثر نہیں کرسکیں ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق رانگ نمبر ٹو کو ریلیز ہوئے ڈیڑھ مہینہ گذر چکا ہے تاہم فلم کی ڈیمانڈ ختم نہیں ہوسکی ۔