پیرس(آئی این پی)ٹور ڈی فرانس کا پندرہواں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ سائمن ییٹس نے جیت لیا، پہاڑی سلسلے کا کٹھن راستہ اور ٹھنڈا موسم بھی رائیڈرز کا جوش ٹھنڈا نہ کر سکا۔پیرس کے خوبصورت سائیکلنگ ٹریک پر تاریخی ریس، ٹور ڈی فرانس کے پندرہویں مرحلے میں پہاڑی سلسلے پر ایک سو پچاسی کلو میٹر کا فاصلہ رائیڈرز نے مشن کو پوسبل بنایا۔ سائیکل سواروں کی اونچائی پر چڑھنے اور ٹھنڈے موسم میں گرمجوشی نے ایونٹ کو دلچسپ بنا دیا۔برطانوی رائیڈر سائمن ییٹس سب سے آگے نکل گئے، 33 سیکنڈ کے معمولی فرق نے پی نوٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فنشنگ لائن پہلے پار کرنے والے رائیڈرز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پوڈیم پر کھڑے پیلی جرسی میں توجہ کا مرکز بنے رہے۔ سائیکلنگ سیزن کے سپر میگا ایونٹ ٹور ڈی فرانس میں آج آرام کا دن ہے۔ ریس میں الافلیپ کی مجموعی برتری برقرار ہے۔
ٹور ڈی فرانس ریس، پندرہواں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ نے جیت لیا
Jul 23, 2019