سری لنکا بورڈ پریذیڈینٹ الیون اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹور میچ آج ہو گا

کولمبو(آن لائن) سری لنکا بورڈ پریذیڈینٹ الیون اور بنگلہ دیشی ٹیم کے درمیان ٹور کرکٹ میچ آج کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا کیخلاف اس کی سرزمین پر 3ایک روزہ عالمی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا میں موجود ہے۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 28 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جولائی کو اسی مقام کولمبو میں ہی کھیلا جائیگا۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت قائم مقام کپتان تمیم اقبال کرینگے۔ بنگال ٹائیگرز کو سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن، لٹن داس، ریگولر کپتان مشرفی مرتضیٰ اور محمد سیف الدین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، چاروں کھلاڑی انجری مسائل سے دوچار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...