ایئرمارشل نورخان ہاکی چیمپئن شپ کا آج سے کراچی میں آغاز

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 65ویں ائرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ آج سے عبدالستار ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ کے مطابق چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پہلے سے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی تھیں۔ شائقین کرکٹ کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہاکی چیمپیئن شپ سے مستقبل کے ٹیلنٹ کی تلاش میں بھی مدد ملے گی۔ چیمپیئن شپ میں بعض ٹیمیں پہلی بار شرکت کر رہی ہے جنہوں نے نئے کھلاڑیوں کی بھرتی بھی کی ہے۔ نیشنل چیمپیئن شپ کے انعقاد میں تاخیر ضرور ہوئی ہے لیکن اس کا ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو نوکریاں ملی ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کو ترقی دینے کے لیے سالانہ کیلنڈر ترتیب دیا ہے جس پر عمل کر کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...