4 سول اور 7 پولیس افسروں کے تقرروتبادلے، مدثر عارف سیکشن آفیسر محکمہ ٹرانسپورٹ، محمد اشرف ڈی ایس پی لیگل، عبداللطیف سپیشل برانچ لاہور تعینات

لاہور، اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، نیوز رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ)حکومت پنجاب نے 4 افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سعادت پرویز سیان ڈپٹی سیکرٹری بورڈ ریونیو کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن سرگودھا تقرری کے منتظر مدثر عارف کو سیکشن آفیسر محکمہ ٹرانسپورٹ سدرہ انور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ؟؟؟؟ ریسرچ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ہیومن رائٹس اینڈ کوآرڈی نیشن راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے7 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ،ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں راولپنڈی جویریہ محمد جمیل کو اے ایس پی ہیڈ کوارٹر ز سرگودھا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ز سرگودھامحمد عثمان کوایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا، ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھاواجد حسین کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم I سرگودھا کی خالی آسامی پر ،تقرری کے منتظر محمد اشرف کو ڈی ایس پی لیگل آپریشنز I لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی IV بٹالین 3، پی سی ملتان عبدالطیف کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب کے سپرد ،ڈی ایس پی ،پی ایچ پی ، راولپنڈی محمد سلیم کو ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم جبکہ ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان جہلم افتخار احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ،پی ایچ پی ، پنجاب لاہور کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن