جدہ (اے پی پی) سعودی کوسٹ گارڈ نے دنیا کے سب سے خطرناک صحرا " ربع الخالی " میں پھنس جانے والے 6 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ متاثرین جن میں 3 کا تعلق ڈنمارک ، ایک کینڈین اور 2 سعودی تھے صحراء میں ایڈونچر کیلئے گئے تھے کہ انکی دونوں گاڑیاں ریت میں دھنس گئی تھیں۔ العربیہ نیوز نیٹ نے سعودی کوسٹ گارڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ متاثرین نے دمام میں کوسٹ گارڈز سے رابطہ کیا۔ امدادی ٹیم نے جی پی ایس سسٹم کی مدد سے انہیں ٹریس کیا۔نیا کا خطرناک اور دوسرا بڑا صحرا ربع الخالی سعودی عرب کے جنوب مشرقی میں واقع ہے۔