کراچی(صباح نیوز)اندرونِ سندھ مورو کے قریب روہڑی کینال میں سیلابی ریلے کی وجہ سے بننے والے 100فٹ چوڑے شگاف کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی کے ساتھ مل کر بھاری مشینری کے ذریعے کینال کی مرمت اور سیلابی پانی کو سیم نالے میں منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔تاکہ آبادی والے علاقے خصوصاً مانارو گوٹھ کے 500-400 گھروں کو سیلابی پانی سے بچایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز (سندھ) کے دستے رہائشی علاقوں میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر بھی منتقل کر رہے ہیں۔