حکومت پاکستان امریکی سرماریہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی:عمران خان

Jul 23, 2019 | 12:29

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امریکی سرماریہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی بزنس ایگزیکٹو کے وفد نے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے بزنس ایگزیکٹو کے وفد کو نیا پاکستان ہا وسنگ منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی کے لیے حکومت کے حالیہ اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی، جس پر وفد کی جانب سے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا گیا۔پاکستانی سفارت خانے میں ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو امریکی کمپنیوں کے سرمایہ کاری اور بزنس پلان سے بھی آگاہ کیا گیا۔

مزیدخبریں