کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے صدرٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہائوس واشنگٹن میں ملاقات میں مسئلہ کشمیر کواٹھانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیاہے۔
اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ امریکہ کوکشمیر کی آزادی کے لئے کردارادا کرناچاہیے۔سیدعلی گیلانی نے کہاکہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پردیرینہ حل طلب مسئلہ ہے اورریاست کی گزشتہ تین نسلیں کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی قربانی دے چکی ہیں ۔