وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیاگیا  ،اعلامیے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی  ۔  وائٹ ہائوس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا   کہ وزیراعظم عمران خان  اور امریکی صدر نے ون آن ون اور پھر وفود کی سطح پر مذاکرات کئے، دونوں رہنمائوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی امن، استحکام اور معاشی ترقی کیلئے پائیدار شراکت داری پر بات چیت ہوئی، افغان امن عمل میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، دونوں ملکوں میں طے پانے والے معاملات پر پیشرفت کیلئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔  اعلامیے کے مطابق امریکی صدر پاکستان کے ساتھ مضبوط معاشی، تجارتی تعلقات چاہتے ہیں، مضبوط تعلقات امریکا پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا   کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان نے افغانستان امن بات چیت کرانے کے لیے کوششیں کی ہیں۔  اعلامیے کے مطابق پاک امریکا مضبوط شراکت کا راستہ افغانستان میں تنازع کے پرامن حل میں ہے، پاکستان کا تمام دہشت گرد گروپوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اقدام بہت اہم ہوگا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان   نے کہا  کہ پرامن ہمسائیگی پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے اور بھارت کیساتھ معمول کے تعلقات دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرجیسے بنیادی تنازع کے حل کیلئے مذاکرات پریقین رکھتا ہے جبکہ صدرٹرمپ نے کشمیرکے تنازع کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش کی ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان 2018 میں 6.6 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کا نیا ریکارڈ بنا، پاکستان کی برآمدات بڑھنے سے امریکا میں 10 ہزار افراد کو ملازمتیں ملیں۔وائٹ ہائوس کے اعلامیے کے مطابق امریکی کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی لا رہی ہیں، پاکستان نے مارچ 2017 تا اپریل 2019 تک امریکا سے بڑی مقدار میں ایل این جی خریدی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی ایشیا کے امن واستحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ امریکا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے عزم پرقائم ہے۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اور امریکی صدر نے ون آن ون اور پھر وفود کی سطح پر مذاکرات کئے، دونوں رہنماں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی امن، استحکام اور معاشی ترقی کیلئے پائیدار شراکت داری پر بات چیت ہوئی، افغان امن عمل میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، دونوں ملکوں میں طے پانے والے معاملات پر پیشرفت کیلئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن