صدر ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا کر معصوم کشمیریوں کو ایک نئی زندگی دیکھا دی ہے: ممتاز کشمیری لیڈرز برسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال

کوونٹری ( نمائندہ خصوصی ) آرگناہزیشن آف کشمیر کولیشن OKC کے راہنماؤں و ممتاز کشمیری لیڈرز برسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال نے امریکن صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان کے مابین ہونے والی ملاقات کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوۓ کہا کہ صدیوں بگڑا مسلۂ کشمیر حل کر کے خطے میں امن اور خوشحالی برپا ہو سکتی ہے, ہندوستان نے جنوبی ایشیاء میں جہاں امن کو سبوتاژ کر رکھا ہے وہاں انسانیت کے خون کی ۂولی کھیلی جا رہی ہے, ظلم و بربریت کا ایک بازار گرم ہے, حالیہ ٹرمپ اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوۓ ,ایک امید کی کرن پھوٹی ہے, صدر ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا کر معصوم کشمیریوں کو ایک نئی زندگی دیکھا دی ہے, کشمیریوں کے اندر مزید جینے کا حوصلہ پیدا ہو گیا ہے ,کشمیری دونؤں رہنماؤں کی ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہیں اور اس توقع کا اظھار کرتے ہیں کہ مسلۂ کشمیر کشمیریوں کی منشاۂ اور مرضی سے حل ہو گا اور جلد از جلد اس انسانی مسلہ کو حل کیا جاۓ گا تاکہ خطے میں خوشحالی برپا ہو اور عوام اپنی زندگیوں کو پر امن طریقے سے گزار سکیں جو جینے کا حق مانگتے ہیں جنھوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیے لاتعداد قربانیاں دیں حتی کہ اپنے بچے, ماں باپ, بہین بھائی قربان کر دئیے .پروفیسر شال اور برسٹر مجید ترمبو نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے وہ اپنی طرف سے خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں

ای پیپر دی نیشن