موجودہ حالات 90ء کی دہائی میں ہوتے تو کھلاڑیوں میں لڑائیاں ہوتیں: مدثر نذیر

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذرنے کہاہے کہ موجودہ حالات میں 90 کی دہائی یا 2000ء کے آغاز کے کرکٹرز کو رہنا پڑتا تو بہت لڑائیاں ہوتیں اور روزانہ ایک دوسرے کے گریبان پکڑے ہوتے۔ بائیو سیکور ماحول کے قومی کرکٹرز پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں، کھلاڑی بوریت کا شکار ہو سکتے ہیں، میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کھلاڑی بوریت کا شکار بھی رہے ہیں۔ میں ان کی جگہ ہوتا تو موجودہ حالات میں اب تک شدید بوریت کا شکار ہو چکا ہوتا، ان حالات میں کھیلنا مشکل ہے۔ فیملیز ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو اکٹھا ہونے اور دوستیاں بنانے کا موقع ملا ہے۔

ای پیپر دی نیشن