کرونا: مزید 33 جاں بحق، پنجاب، میرج ہال ستمبر، ریسٹورنٹس عید کے بعد کھولنے کی تجویز

لاہور‘ اسلام آباد، بیجنگ ( نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر+ خصوصی نمائندہ) دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو متاثر اور 6 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بننے والے کرونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ جاری ہے تاہم اب اس کے کیسز کی تعداد کچھ حد تک کم ہوئی ہے۔ ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 815 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار702 افراد لقمہ اجل بنے ہیں، تاہم 2 لاکھ 10 ہزار 468 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ 1867 نئے کیسز اور 33 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ 2 ہزار 438 افراد شفایاب بھی ہوئے۔ ملک میں نئے کیسز اور اموات کے بعد صورتحال کچھ اس طرح رہی۔سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 1109 افراد متاثر اور 19 جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار 109 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 213 ہوگئی۔ اموات کی تعداد 2060 تک پہنچ گئی۔ پنجاب جومزید 372 نئے کیسز اور 5 اموات کا اضافہ دیکھا گیا۔ کیسز کی مجموعی تعداد 90 ہزار 816 تک پہنچ گئی۔ اموات 2 ہزار 95 تک جاپہنچی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 76 افراد وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ ایک فرد کا انتقال ہوانئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 14 ہزار 701 تک پہنچ گئی۔اموات کی تعداد 161 تک پہنچ گئی۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا کے 230 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 32 ہزار 753 ہوگئی۔خبر پختونخوا نے مزید 5 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1158 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں کرونا کے مزید 48 کیسز کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 517 ہوگئی۔ ایک اور مریض وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا، اموات کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر میں کرونا کے مزید 15 مریض سامنے آئے۔ مجموعی کیسز 1937 تک پہنچ گئے۔گلگت بلتستان میں کرونا وائرس نے مزید 10 افراد کو متاثر کیا اور 2 افراد کی جان لی۔کیسز کی مجموعی تعداد کو ایک ہزار878 تک پہنچا دیا۔اموات 45 تک جاپہنچی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 438 افراد شفایاب ہوئے، جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 468 ہوگئی۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے فوری بعد ریسٹورنٹس کھولنے کی تجویز زیر غور ہے، اس سلسلے میں تجاویز حکومت کو بھجوائی جارہی ہیں، اسی طرح ستمبر کے پہلے ہفتے میرج ہالز کھولنے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث دنیا میں 6لاکھ 19ہزار 467اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 50لاکھ 93ہزار 712افراد متاثر ہوئے جبکہ 89لاکھ 6ہزار 690مریض شفایاب ہوئے ۔امریکہ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 40لاکھ 28ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 44ہزار 953تک پہنچ چکی ہے۔ برازیل میں 21لاکھ 66ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہیں اور 81ہزار 597اموات ہوئی ہیں۔بھارت کرونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94ہزارسے زائد ہے اور 28ہزار 770افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔روس میں کرونا سے 7لاکھ 83ہزار 328افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 12ہزار 580ہو گئی ۔جنوبی افریقہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار تین سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 3لاکھ 811ہزار 798 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔پیرو میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہزار 579ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 62ہزار سے زائد ہے۔میکسیکو میں تین لاکھ 56ہزار 255 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 40ہزار 400افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کرونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 34ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8ہزار 677جاں بحق ہوچکے ہیں۔سپین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 424ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔ برطانیہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 45ہزار 422ہو گئی جبکہ 2لاکھ 95ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 78ہزار 827ہوگئی اور 14ہزار 634متاثر ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں کرونا کے کیسز میں100فیصد اضافہ ہو گیا‘ کراچی میں 21جولائی کو کرونا کے 324کیس رپورٹ ہوئے گزشتہ روز کراچی میں 714 کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ سب سے زیادہ 302کیس ضلع وسطی میں سامنے آئے ہیں۔مشیر قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پنجاب نے کروناکیسز میں کمی کیلئے قابل ستائش کام کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 13جون کو2705 نئے کیسز سامنے آئے تھے جو کم ہو کرکل صرف 372 رہ گئے، یوں نئے کیسز میں %85 کمی آئی۔ 9جون کو کل ٹیسٹس کا %25 مثبت تھا جوکم ہوکر %5 تک آگیا ہے تاہم چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا، عیدالاضحی پر ہم سب کو دوگنی محنت کرنا ہوگیا۔ امپریل کالج لندن نے کرونا اموات پر رپورٹ جاری کی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا اموات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے گزشتہ ہفتے پاکستان میں 371 کرونا سے اموات ہوئیں بیس جولائی سے شروع ہوئے ہفتے میں امید ہے اموات مزید کم ہوں گی۔ امید ہے آئندہ ہفتے پاکستان میں اموات 247 سے 329 کے درمیان رہیں گی فرد سے فرد کرونا منتقلی میں پاکستان چوتھے نمبر پر آ گیا۔ پاکستان میں کرونا کی ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی میں مسلسل کمی آ رہی ہے ۔ پاکستان میں فرد سے فرد کرونا منتقلی کی شرح 0.522 سے 0.83 کے درمیان رہی، مجموعی طور پر پاکستان میں فرد سے فرد کرونا منتقلی کی شرح صرف 0.73 فیصد ہے۔ دنیا بھر میں فرد سے فرد کرونا منتقلی کی سب سے کم شرح پرتگال میں ہے، دوسرے نمبر پر جرمنی تیسرے پر نائیجیریا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...