دنیاپور ( نامہ نگار) جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بہن کو چھریوں کے وار کرکے مار ڈالا۔ 22سالہ زوبیہ 7بھائیوں کی اکلوتی بہن اور فرسٹ ائیر کی طالبہ تھی ملزم موقع سے فرار ہوگیا تفصیل کے مطابق ریلوے روڈ پر رہائش پذیر ملزم سہیل خواجہ نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع پر اپنی 20 سالہ بہن زوبیہ کو پیٹ میں چھریوں کے وار کرکے مار ڈالا۔ مقتولہ زوبیہ 7بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی تھانہ سٹی پولیس کے مطابق 22سالہ زوبیہ کو گلا دبا کر مار نے کے بعد ملزم نے چھری سے پیٹ چاک کر دیا۔فرانزک ٹیم اور مقامی پولیس موقعہ واردات پر پہنچ گئی ملزم سہیل موقع سے فرار ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔