اسلام آباد (نامہ نگار) یکساں تعلیمی نصاب کی تیاری میں پیشرفت ہوئی ہے۔ یکساں قومی نصاب کے حوالے سے صوبوں اور متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت ہوئی ہے۔ یکساں قومی نصاب کا ڈرافٹ تیار کررکے نیشنل کریکولم کونسل کے ممبران کو ارسال کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تیسرا قومی نصابی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزراء اور دیگر حکام نے اپنی تجاویز اور تاثرات پیش کئے۔ شفقت محمود نے کہا کہ یکساں قومی نصاب میں زبان کے مسئلے پر کوئی ابہام نہیں جس زبان میں بچے کو زیادہ سمجھ آتی ہے اساتذہ اسی زبان میں پڑھائیں گے۔ انگریزی کو لینگوئیج کے طور پر پڑھا یا جائے گا۔ شرکاء نے کہا کہ وفاقی حکومت ماڈل سٹیٹ بک تیار کرے جو صوبوں اور اکائیوں کیلئے بنچ مارک ہو شفقت محمود نے کہا کہ صوبے اضافی مواد بھی متعارف کروا سکتے ہیں۔