ملتان ( خبر نگار خصوصی )کمشنر ملتان ڈویڑن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن شان الحق نے کارپوریشن کو شہر کی تزئین و آرائش بارے ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اہم چوکوں،شاہراو ¿ں پر سٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں۔سٹریٹ لائٹس فعال ہونے سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔اس بارے بات کرتے ہوئے چیف کارپوریشن افسر اقبال فرید ملک نے بتایا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے جنگی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا۔شہر کی تاریخی عمارات ،اہم شاہراؤں، چوکوں پر لائٹس لگانے کا کام جاری ہے۔ہائی کورٹ چوک پر کرسٹل لائٹس فعال کردی گئی ہیں جبکہ نشتر چوک،ایم ڈی اے چوک، آرٹس کونسل چوک پر بھی کرسٹل لائٹس لگائی جارہی ہیں۔ جلد ہی شہر کے اہم چوکوں پر لائٹس فعال کر دی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے حکم پر خراب لائٹس لگانے والے ٹھیکیداروں کی سیکورٹی ضبط کی جائے گی۔