بورے والا(نامہ نگار)وکلاء اور کسانوں کا بڑھتی ہوئی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں،تھانوں میں ہونے والی مبینہ کرپشن اور کرپٹ پولیس افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلیاں۔بورے والا سمیت ضلع بھر میں وکلاء ہڑتال کریں گے،کرپٹ افسران کے فوری تبادلے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و چوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں اضافہ کے خلاف آج وکلاء برادی اور کسان سراپا احتجاج بن گئے اس حوالے سے صدر بار نوید احمد چیمہ کی زیر صدارت بار روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں بار کے صدر نوید احمد چیمہ،جنرل سیکرٹری کاشف مقبول جٹھول،سابق صدور چوہدری محمود اختر گھمن،ملک فرقان یوسف کھوکھر،مہر طاہر امجد،ہمایوں شکیل چیمہ،محمد جاوید شاہین،چوہدری اشرف ڈھلوں،میاں جاوید بیٹو و دیگر ارکان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں پولیس کے محکمہ میں تاریخ کی بدترین کرپشن ہو رہی ہے ڈی پی او سے لیکر تھانوں کے ایس ایچ اوز تک سب نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے شہر میں ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ناقابل برداشت ہو چکا ہے تھانوں میں کرپٹ،پولیس اہلکاران بے گناہ شریف شہریوں کو گھروں سے اٹھا کر نجی ٹارچر سیلوں میں ان پر ڈکیتیوں کا الزام لگا کر تشدد کرتے اور پھر انکے ورثاء سے بھاری رشوت لیکر چھوڑ دینا معمول بن گیا ہے ۔ آج 23 جولائی کو اے ایس پی آفس کا مکمل گھیرائو کیا جائے گا انہیں دفتر نہیں بیٹھے دیں گے اور کانسٹیبل سے لیکر ڈی پی او تک پولیس اہلکاروں کے داخلے پر اس وقت تک بار میں پابندی رہے گی۔ اجلاس کے بعد وکلاء نے علامتی طور پر پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی اور اے ایس پی آفس کے سامنے جا کر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا دریں اثناء پاکسان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان اور جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی کی قیادت میں انکے مرکزی دفتر میں احتجاجی اجلاس کے بعد ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ،تھانوں میں کرپٹ پولیس افسران کی کرپشن،بے گناہ افراد پر ظلم انصاف کی عدم فراہمی،میپکو کی جانب سے ناجائز ڈیٹیکشن بلوں،ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ 5 روپے 35 پیسے کی بجائے 12 روپے سے زائد فی یونٹ بلوں کی وصولی،جعلی بیج اور کھاد مافیا کی لوٹ مار کے خلاف،زرعی اجناس کی مناسب قیمت نہ ملنے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے بعد پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان اور چوہدری مہران علی نے کہا کہ پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے کرپشن کی انتہاء ہو چکی ہے میپکو کسانوں کا معاشی قاتل بن گیا ہے جعلی بیج اور کھاد مافیا کسانوں کو لوٹ رہا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ملک بھر کے کسان 12 اگست کو اسلام آباد میں مطالبات کے حق میں اور حکومت کی کسان کش پالیسیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے۔ مظاہرے میں تحصیل صدر ندیم سجاد،جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی،ریاض جملیرا،چوہدری عمران وڑائچ،ملک محمد اشفاق لنگڑیال،عباس سکھیرا،محمد بوٹا،مہر محمد یار سیال،چوہدری طیب واہلہ،حافظ ارشاد،شمشاد علی (آف مرضی پورہ) نے بھی شرکت کی۔
بورے والا میں آئے روز وارداتیں وکلائ، اور تاجروں کے مظاہرے
Jul 23, 2020